Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

سعودی اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ ہو سکتا ہے، امریکی صدر

Published

on

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ ہو سکتا ہے، امریکی صدر نے یہ بات اپنے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان کی جدہ میں سعودی حکام کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے کہی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ بات ریاست میئن کے شہر فری پورٹ میں اپنی انتخابی مہم کے چندہ دہندگان سے ملاقات میں کہی۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے ایک طرح بحالی ہو سکتی ہے۔

صدر بائیڈن نے معاہدے کے متعلق زیادہ تفصیل سے بات نہیں کی۔ امریکی حکام کئی مہینوں سے اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ دیرینہ حریفوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ کس قسم کا ہوسکتا ہے لیکن سعودیوں نے اس کی مزاحمت کی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے کالم نگار تھامس فریڈمین نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ بائیڈن اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا امریکہ اور سعودیہ کے باہمی سلامتی کے معاہدے کو آگے بڑھایا جائے جس میں سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، جو بائیڈن کے سب سے قابل اعتماد معاونین میں سے ایک ہیں، اس ہفتے جدہ میں مشرق وسطیٰ کے ایلچی بریٹ میک گرک کے ساتھ معمول پر آنے والے معاہدے کے امکان پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل اور مراکش، سوڈان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسی طرح کے معاہدے کیے جانے کے بعد امریکی حکام اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ ڈیل کو ممکن سمجھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین