Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آئین کی سب سے زیادہ پابندی چیف جسٹس پر لازم ہے، ایسا ادارہ چاہئے جہاں 17 ججز کا اختیار برابر ہو، وزیر قانون

Published

on

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ آئین  کی پابندی چیف جسٹس پر لازم ہے، ہمیں وہ ادارہ چاہیے جہاں 17 ججز کے پاس ایک جیسا اختیار ہو۔

فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ لائرز پروٹیکشن ایکٹ وکلا کی کوششوں کا نتیجہ ہے، ملک میں آئین سپریم اور بالادست ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے تحت ہی قانون سازی ہوتی ہے، سب سے زیادہ آئین  کی پابندی چیف جسٹس پر لازم ہے، قانون کی حکمرانی کیلئے ہر طبقے کو کردارادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سے ہٹ کر کچھ کرنا یا قانون کے بے دریغ استعمال  کا سوچا نہیں جاسکتا،ہمیں وہ ادارہ چاہیے جہاں 17 ججز کے پاس ایک جیسا اختیار ہو،ماضی میں ہم نے قانون کا غلط استعمال ہوتے دیکھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین