ٹاپ سٹوریز
آئین کی سب سے زیادہ پابندی چیف جسٹس پر لازم ہے، ایسا ادارہ چاہئے جہاں 17 ججز کا اختیار برابر ہو، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ آئین کی پابندی چیف جسٹس پر لازم ہے، ہمیں وہ ادارہ چاہیے جہاں 17 ججز کے پاس ایک جیسا اختیار ہو۔
فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ لائرز پروٹیکشن ایکٹ وکلا کی کوششوں کا نتیجہ ہے، ملک میں آئین سپریم اور بالادست ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کے تحت ہی قانون سازی ہوتی ہے، سب سے زیادہ آئین کی پابندی چیف جسٹس پر لازم ہے، قانون کی حکمرانی کیلئے ہر طبقے کو کردارادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سے ہٹ کر کچھ کرنا یا قانون کے بے دریغ استعمال کا سوچا نہیں جاسکتا،ہمیں وہ ادارہ چاہیے جہاں 17 ججز کے پاس ایک جیسا اختیار ہو،ماضی میں ہم نے قانون کا غلط استعمال ہوتے دیکھا۔