ٹاپ سٹوریز
الیکشن کے لیے 90 روز کے علاوہ تین سے چار ماہ درکار ہوں گے، وفاقی وزیر قانون
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے 90 روز کے ساتھ اضافی دو سے ڈھائی ماہ درکار ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیوں کا عمل کتنی جلدی کرتے ہیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ’90 روز میں مزید دو سے ڈھائی ماہ‘ لگ سکتے ہیں۔
اعظم بذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق عام انتخابات شائع کردہ مردم شماری کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سی سی آئی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے کیونکہ گذشتہ مردم شماری پر صوبوں کو اعتراضات تھے جس میں بعض سیاسی جماعتیں بھی شامل تھیں۔
ان کے مطابق نئی مردم شماری کی متفقہ منظوری سے ’آئینی بحران کی کیفیت کو درست کر دیا گیا ہے۔ اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی صوابدید پر ہے۔‘
وزیر قانون نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں ایک بات واضح ہوئی ہے کہ صوبوں کا نشستوں میں حصہ وہی رہے گا جو آئینِ پاکستان میں درج ہے۔ ’مردم شماری کے نتائج سے سیٹوں کی تقسیم پر فرق نہیں پڑے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی