Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم نے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کردیا، سالانہ 15 لاکھ کی مفت طبی سہولیات

Published

on

وزیراعظم نے صحافیوں کیلئے  ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کردیا، صحافی ملک کے 1200 اسپتالوں میں سالانہ 15 لاکھ  کی مفت صحت سہولیات حاصل کرسکیں گے ، وزیراعظم نے پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل  ریپازٹری  آف فیڈرل لاز موبائل ایپ  اور ویب سائٹ کا بھی اجرا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحافی ، میڈیا ورکرز،  فنکار اور ٹیکنیکل  ریسورس کیلئے  ہیلتھ انشورنس  کارڈ اچھا اقدام ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ورکنگ جرنلسٹس کو صحت  بیمہ کارڈ دیا جارہا ہے، ورکنگ جرنلسٹس اپنے فرائض کی ادائیگی میں کئی چیلنجزاورخطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر اطلاعات اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں،اعظم نذیر تارڑ نے تمام قوانین کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا ہے،اعظم نذیر تارڑ کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق صحافیوں کے ورثا کیلئے خصوصی فنڈ کا اعلان بھی کیا،وزیراعظم نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جاں بحق صحافیوں کے ورثا کیلئے اسپیشل  فنڈ کا اعلان  کرتا ہوں،جاں بحق صحافیوں کے ورثا کو 40 لاکھ روپے وزیراعظم فنڈ سے ملیں گے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج  بہت ہی اہم اور تاریخی دن ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین