پاکستان
یوم پاکستان کی تیاری، کراچی کے شہری نے مزار قائد کا خوبصورت ماڈل بنا دیا
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/08/mazar-model-2-1.jpg)
کراچی کے شہری کی بابا قوم محمد علی جناح سے والہانہ عقیدت،مزار قائد کا دلکش ڈیزائن تیار کردیا،7 فٹ چوڑے اور 4 فٹ اونچے مزارقائد کے ماڈل کی تیاری میں 6 ماہ لگ گئے،مزار قائد کے ماڈل کو 14 اگست پر نمائش کے لیے رکھاجائے گا۔
کراچی کے قدیم اور گنجان آبادی والےعلاقے لسبیلہ(گوشت گلی)کے رہائشی حق نوازعرف اکو پینٹرنے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد کا ماڈل تیارکیاہے،اس ماڈل کی تیاری کے دوران انھیں کام میں درپیش پیچیدگی کی وجہ سےمتعدد بار مزار قائد جانا پڑا،وہ مزار قائد کے احاطے میں بیٹھ کر اس عمارت کے گنبد،سنگ مرمر کے نصب ٹائلز کی بناوٹ اور دیگر تیکنیکی چیزوں کو کاغذ پر پینسل کی مدد سے اسکیچ کرتے تھے۔
اکوپینٹر کے مطابق اس ماڈل کی تیاری کے لیے انھوں نے لکڑی،چپ بورڈ اورلاثانی شیٹ کا استعمال کیا ہے،اس ڈیزائن کی تیاری کے بعد اب مزار پرنصب سفید ماربل کے جوڑ کے لیے انھوں نے خاص قسم کے رنگوں کا استعمال کیا۔
باباقوم کے قبرکے داخلی دروازوں پرنصب پیتل کی منقش جالیوں کی تیاری بھی ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوا،مزارقائد کے عقب میں ایک سبز ہلالی پرچم نمایاں کیا گیا،مزار قائد کے طویل وعریض احاطے میں نصب فلڈلائٹس کی جگہ انھوں نے ایل اے ڈی لائٹس کا استعمال کیا ہے،جوبیٹری کے بیک اپ سے 8گھنٹے روشن رہ سکتی ہیں۔
گھاس کی جگہ مصنوعی قالین اورپلاسٹک کے گملے استعمال کیے ہیں،مزارکےعین اوپرپاک نیوی کے چاق وچوبند دستے کو نمایاں کیا گیا ہے،جبکہ داخلے دروازوں پرسندھ پولیس کی موبائل اورنفری بھی دکھائی دے رہی ہے۔
حق نواز کے مطابق وہ اس ماڈل کو 13 اگست کی رات گئے،لسبیلہ چوک پرنمائش کے لیے رکھیں گے،اس ماڈل کے ذریعے وہ نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے کن کٹھن حالات کے دوران قیام پاکستان کے لیے شب وروزکام کیا،آج ہم اگرایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں،تویہ ان کے مرہون منت ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور