Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان 5 سال کے لیے نااہل، پارٹی قیادت بھی نہیں کر سکیں گے

Published

on

توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیے جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا تھا اور فیصلے میں لکھا تھا کہ کسی بھی شک کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی ثابت ہوچکی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا، توشہ خانے سے ملنے والے تحفوں کی غلط معلومات دیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی بدنیتی کسی شک و شبے کے بغیر ظاہر ہوگئی۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اٹک جیل میں قید ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین