Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

توشہ خانہ گھڑی، رسیدیں کس نے بنوائیں اور کہاں سے آئیں؟ مجھے کچھ پتہ نہیں، بشریٰ بی بی کے جواب

Published

on

Petition against arrest in Toshakhana's fresh reference dismissed as ineffective

توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے معاملے پر عدالتی احکامات کے بعد بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو گئیں۔ گزشتہ روز کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مندرجات سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس تفتیشی ٹیم نے 25 سوال تیار کیے مگر 23 سوال بشری بی بی سے پوچھے، زیادہ تر سوالات توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کو رد کر دیا اور کہا کہ رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

بشری بی بی سے دو آڈیو لیکس سے متعلق بھی سوالات  ہوچھے گئے جس پر سابق وزیراعظم کی اہلیہ نے کہا کہ آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے۔

بشری بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنائیں، بشریٰ بی بی نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا ۔۔ذرائع نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم کا دونوں آڈیوز کا فرانزک کرانے فیصلہ  کیا ہے۔دونوں آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کیس ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین