ٹاپ سٹوریز
عمران خان کا بھانجا حسان نیازی فوج کے حوالے، ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا
نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے ملزم اور تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔
اس سلسلے میں عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ کی وساطت سے جمع کروائی گئی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی کو تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وہ نو مئی کے واقعے کے بعد سے روپوش تھے اور انھیں رواں ہفتے ہی خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے حراست میں لیا گیا تھا۔
حسان کو فوج کے حوالے کرنے کے بارے میں معلومات جمعے کو لاہور ہائیکورٹ میں ان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے فراہم کیں۔’
یہ درخواست حسان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جسٹس تنویر سلطان کی عدالت میں سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ حسان نیازی جناح ہاؤس حملے کیس میں نامزد اور مرکزی ملزم ہیں
اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حسان کو 13 اگست کو گرفتار کیا گیا جبکہ وہ 17 اگست کو پولیس کی حراست میں آئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسان نیازی کو عدالت کے ذریعے فوج کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا مگر ایس ایچ او نے ایسا نہیں کیا اور قانون کے برعکس اقدام کیا اس لیے پولیس کی جانب سے حسان کو فوج کے حوالے کرنے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
تاہم سرکاری وکیل نے حفیظ اللہ نیازی کے وکیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی کی حراست قانونی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ ان کے موکل کی اپنے بیٹے سے ملاقات کروائی جائے۔ اس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے دریافت کیا کہ انھیں اس پر کوئی اعتراض تو نہیں۔
جواب میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ’اب قواعد و ضوابط دیکھنا پڑیں گے‘۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ اتھارٹی سے پوچھ کر بتائیں کہ آیا باپ بیٹے کی ملاقات ہو سکتی ہے اور سماعت دن دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی