ٹاپ سٹوریز
ایمان مزاری اور علی وزیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایمان مزاری کا دہشتگردی مقدمے میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ اور بغیراجازت جلسہ، کارسرکارمداخلت کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ منظورکر لیا ۔۔ جبکہ علی وزیرکا بھی دہشتگردی کے مقدمے میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ اوربغیراجازت جلسہ، کار سرکار مداخلت کے مقدمے میں دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا ہے ۔۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔
سماعت ڈیوٹی جج احتشام عالم نے کی ۔۔ میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہرتعینات کی گئی ۔۔ دونوں پر بغیراجازت جلسے اور کار سرکارمیں مداخلت کا کیس بنایا گیا ہے۔
پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایمان مزاری اورعلی وزیرکے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کی دوسری ایف آئی آربھی جج کے روبرو پیش کردی
۔دوران سماعت شیریں مزاری روسٹرم پر آگئیں اورکہا کہ میں مقدمے میں نامزد نہیں ہوں، میرا موبائل چھینا گیا، میرے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دئیے گئے، میں اس کے بعد خود کو غیرمحفوظ تصورکرتی ہوں۔
جج نے شیریں مزاری سے کہا کہ آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں، تفتیشی افسراگرآپ کوضرورت نہیں ہے تو ان کے موبائل واپس کریں۔ عدالت نے ایمان مزاری کا دہشتگردی مقدمے میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اورایمان مزاری بغیراجازت جلسہ، کارسرکارمداخلت کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا ۔۔
علی وزیرکا بھی دہشتگردی کے مقدمے میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ اوربغیر اجازت جلسہ، کار سرکار مداخلت کے مقدمے میں دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا ۔۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی