Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو گرفتار کر کے تفتیش کی اجازت

Published

on

جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دیدی۔۔ ڈی  آئی جی انویسٹی گیشن لاہور  کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی  گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سناٸی،چیرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جاٸے،عدالت اٹک جیل سے چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو گرفتار کر کے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین