Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشیا کپ کا آج سے آغاز، پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا

Published

on

ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان میں ہورہا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ ساڑھے 11 بجے سے کھول دئیے گئے ہیں ،افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  گرم موسم کے باوجود مداحوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ،واضح رہے کہ  ایشیا کپ کے پہلے میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان  بھی کردیا ہے۔

پاکستان اور نیپال کے مابین پہلا میچ 2:30 بجے ملتان انٹرنیشنل اسٹیڈیم کھیلا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین