پاکستان
پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم
قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کا پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے نوٹس لے لیا۔
سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے حکم نامہ جاری ہوا،جس میں ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں شامل ملازمین کے مکمل کوائف جمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
حکم نامے میں احتجاج میں شریک ملازمین کی مکمل رپورٹ اورمزید کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
ائیرلائن انتظامیہ کے تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو رپورٹ 5دسمبر2023تک فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی،حکم نامے کے مطابق پی آئی اے کی آوٹ سورسنگ کے خلاف ملازمین اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہوئے، پی آئی اے ملازمین نے ایئرلائن قوانین کے خلاف احتجاج کرکے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج سے پی آئی اے کو مالی نقصان بھی ہوا۔
مکمل رپورٹ نا دینے والے شعبہ جات کے سربراہ اور جنرل منیجر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پی آئی اے ملازمین کی جانب سے آئندہ کسی احتجاج اورغیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی