پاکستان

پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم

Published

on

قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کا پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے نوٹس لے لیا۔

سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے حکم نامہ جاری ہوا،جس میں ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں شامل ملازمین کے مکمل کوائف جمع کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

حکم نامے میں احتجاج میں شریک ملازمین کی مکمل رپورٹ اورمزید کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

ائیرلائن انتظامیہ کے تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو رپورٹ 5دسمبر2023تک فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی،حکم نامے کے مطابق پی آئی اے کی آوٹ سورسنگ کے خلاف ملازمین اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہوئے، پی آئی اے ملازمین نے ایئرلائن قوانین کے خلاف احتجاج کرکے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج سے پی آئی اے کو مالی نقصان بھی ہوا۔

مکمل رپورٹ نا دینے والے شعبہ جات کے سربراہ اور جنرل منیجر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پی آئی اے ملازمین کی جانب سے آئندہ کسی احتجاج اورغیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version