ٹاپ سٹوریز
ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں کسی کو بھی گرفتار نہ کرنے دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ، آئی جی، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے، سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔
ایمان مزاری نے تیسرے مقدمے میں گرفتاری کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، پٹیشنر کی والدہ نے استدعا کی تھی کہ تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔
اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات کے تحریری حکم میں ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری ، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے، سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری ، آئی جی ، ایف آئی اے یقینی بنائیں ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے ، سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی