Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں کسی کو بھی گرفتار نہ کرنے دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ، آئی جی، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے، سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی  گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔

ایمان مزاری نے تیسرے مقدمے میں گرفتاری کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، پٹیشنر کی والدہ نے استدعا کی تھی کہ  تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات کے تحریری حکم میں ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری ، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے، سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی  گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری ، آئی جی ، ایف آئی اے یقینی بنائیں ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے ، سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر  آگاہ کریں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین