Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس کا بحر ہند میں مشترکہ آپریشن، 9.5 ٹن منشیات ضبط کر لی

Published

on

پاک بحریہ نے بحرہند میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران شراب کی 10ہزارسے زائد بوتلیں اور9.5ٹن منشیات ضبط کرلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے بحر ہند میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا، آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

اس آپریشن کے دوران 10 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں اور 9.5 ٹن منشیات ضبط کی گئیں، ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 111.39 ملین ڈالر ہے۔

ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کےسپرد کر دیا گیا،ترجمان کے مطابق پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکرملکی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین