Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

26 روز احتجاج اور دھرنے کے بعد پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں

Published

on

پی آئی اے ملازمین نے 26روزتک جاری رہنے والا احتجاج اور دھرناختم کردیا۔

پیپلزیونٹی آف پی آئی اے کے مرکزی صدرہدایت اللہ خان کے مطابق ملازمین کی سیلری بڑھاؤ تحریک رنگ لے آئی،پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے آفیشل میل کے بعدگروپ 1سے 4 کی تنخواہ میں 20فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی اوراس حوالے سے ایم اویو سائن ہوگیا۔

پی آئی اے انتظامیہ سے اورسی بی اے کے درمیان ہونے والی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں چئیرمین پی آئی اے بورڈ اسلم آرخان،سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم،پی آئی اے کے سی ای اوعامرحیات،بورڈ ممبرخالد،اطہرحسین،ڈائریکٹرویجلنس اینڈ سیکورٹی خرم مشتاق جبکہ پیپلزیونٹی سی بی اے کی جانب سےہدایت اللہ خان،صدراسلام آباد رمضان لغاری اورجنرل سیکریٹری اسلام آباد سہیل مختارشامل تھے۔

پورے پاکستان میں 26 روز تک جاری رہنے والا احتجاج آج سے ختم کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین