شوبز
پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں پاکستان سمیت سات بین الاقوامی تھیٹر گروپس حصہ لیں گے
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت ”پاکستان تھیٹرفیسٹیول2023“ کا افتتاح 8 ستمبر بروز جمعہ شام 6بجے، آڈیٹوریم I میں کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، معروف دانشور انور مقصود اور نگراں وزیر ثقافت جنید علی شاہ خصوصی شرکت کریں گے۔
پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، مختلف ممالک کے سفارتکار اور تھیٹر ڈائریکٹر سمیت ریڈ کارپٹ پر شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز شخصیات موجود ہوں گی۔ پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں پاکستان بھر سے مختلف تھیٹر گروپس جبکہ سات بین الاقوامی تھیٹر گروپس حصہ لیں گے جس میں امریکہ، ایران، ترکیہ، جرمنی،سری لنکا وغیرہ شامل ہیں۔ 30 روزہ تھیٹر فیسٹیول میں 45 شوز جبکہ مختلف ورکشاپ اور مباحثے منعقد کیے جائیں گے۔ تھیٹر فیسٹیول میں اردو، انگلش، فارسی، سندھی، پنجابی زبانوں میں تھیٹر پیش کیے جائیں گے۔
پاکستان تھیٹرفیسٹیول میں Patriot & Abdullah، کوئی تیاری نہیں، Through The Waves، The Police، Kanya(Srilanka Dance)، بیوی ہو تو اپنی، تعلیم بالغان، Trashedy، Both Sit IN، No Offence، اَنی مائی دَا سفنہ(پنجابی)، کون ہے یہ گستاخ، انشاءکا انتظار، سازش کی وجہ سے کھیل ملتوی، Ken B Eniwan`s Story، برسات، سوشل پاگل، The Father، گدھا منڈی، Dinner with Darling،Chandravati، Say No!، Nocturnal، آرٹ اور آٹا، اختیار، انارکلی سے آگے، فریب، شام بھی تھی دھواں دھواں، شب بخیر ماں، Tik Tak، اِک یاد، زیست، The Finest Cutter ،Love@70 ، پیر اچھے اور میر باقر علی اور Our Own Sky Dome شامل ہیں۔ پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے شوز کا ٹکٹ عوام کے لیے ایک ہزار روپے ہے جبکہ آرٹس کونسل کے ممبران پچاس فیصد رعایت پر حاصل کرسکتے ہیں۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی