شوبز

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں پاکستان سمیت سات بین الاقوامی تھیٹر گروپس حصہ لیں گے

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت ”پاکستان تھیٹرفیسٹیول2023“ کا افتتاح 8 ستمبر بروز جمعہ شام 6بجے، آڈیٹوریم I میں کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، معروف دانشور انور مقصود اور نگراں وزیر ثقافت جنید علی شاہ خصوصی شرکت کریں گے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، مختلف ممالک کے سفارتکار اور تھیٹر ڈائریکٹر سمیت ریڈ کارپٹ پر شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز شخصیات موجود ہوں گی۔ پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں پاکستان بھر سے مختلف تھیٹر گروپس جبکہ سات بین الاقوامی تھیٹر گروپس حصہ لیں گے جس میں امریکہ، ایران، ترکیہ، جرمنی،سری لنکا وغیرہ شامل ہیں۔ 30 روزہ تھیٹر فیسٹیول میں 45 شوز جبکہ مختلف ورکشاپ اور مباحثے منعقد کیے جائیں گے۔ تھیٹر فیسٹیول میں اردو، انگلش، فارسی، سندھی، پنجابی زبانوں میں تھیٹر پیش کیے جائیں گے۔

 پاکستان تھیٹرفیسٹیول میں Patriot & Abdullah، کوئی تیاری نہیں، Through The Waves، The Police، Kanya(Srilanka Dance)، بیوی ہو تو اپنی، تعلیم بالغان، Trashedy، Both Sit IN، No Offence، اَنی مائی دَا سفنہ(پنجابی)، کون ہے یہ گستاخ، انشاءکا انتظار، سازش کی وجہ سے کھیل ملتوی، Ken B Eniwan`s Story، برسات، سوشل پاگل، The Father، گدھا منڈی، Dinner with Darling،Chandravati، Say No!، Nocturnal، آرٹ اور آٹا، اختیار، انارکلی سے آگے، فریب، شام بھی تھی دھواں دھواں، شب بخیر ماں، Tik Tak، اِک یاد، زیست، The Finest Cutter ،Love@70 ، پیر اچھے اور میر باقر علی اور Our Own Sky Dome شامل ہیں۔ پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے شوز کا ٹکٹ عوام کے لیے ایک ہزار روپے ہے جبکہ آرٹس کونسل کے ممبران پچاس فیصد رعایت پر حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version