ٹاپ سٹوریز
اسرائیل کے پہلے سرکاری وفد کا سعودی عرب کا دورہ
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/05/iran-saudi-arabia-1.jpg)
اسرائیل کا پہلا سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے، یہ وفد یونیسکو کے اجلاس کے لیے ریاض میں ہے۔ یہ انکشاف ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی نے کیا۔اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا وفد پہلے عوامی طور پراعلان کردہ سعودی عرب کے دورے کے پر ہے۔
یہ دورہ، یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے، مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ممکنہ معمول پر آنے کے بارے میں قیاس آرائیوں کے موافق ہے۔
ایک اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یونیسکو اجلاس کے دوران اے ایف پی کو بتایا، ہم یہاں آ کر خوش ہیں – یہ ایک اچھا پہلا قدم ہے،ہم یونیسکو اور سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ پانچ رکنی وفد نے دبئی کے راستے سفر کیا کیونکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان کوئی براہ راست پروازیں نہیں ہیں۔انہوں نے اپنا ویزا اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ذریعے حاصل کیا اور اتوار کو پہنچے۔
وفد، بشمول ایک سیکورٹی اہلکار، پیر کے روز یونیسکو کے اجلاس میں شامل ہوا، جو دوران اجلاس میزپر "اسرائیل” کے پرچم کے پیچھے بیٹھا تھا۔
اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ یہ دورہ بہت اچھا رہا ہے – وہ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں۔
سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدات ابراہیمی میں شامل نہیں ہوا، اسرائیل نے مملکت کے دو پڑوسیوں، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ان معاہدوں کے تحت تعلقات قائم کیے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور