Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوئٹہ ایئرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فل سکیل مشق

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیاگیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد ریسکیو سروسز سمیت دیگراسٹیک ہولڈرز کی استعداد کار کو جانچنا تھا،مسافروں کو فرضی حادثے کے مقام سے باہرنکالا گیااورابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اورشدید زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایاگیا۔

ہنگامی مشق کا ہدف2 منٹ کا ایمرجنسی ریسپانس ٹائم تھا،جسے وقت سے پہلے حاصل کیا گیا،مشق میں ریسکیو فائر فائٹنگ، سول ایوی ایشن، پی اےایف، اے ایس ایف مشق میں حصہ لیا۔

گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز،ائرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی مشق میں شریک ہوئے،ریسکیو 1122، پاکستان ریڈ کریسنٹ، ایدھی ریسکیو، بم ڈسپوزل،سول ڈیفنس، پی سی اے اے کے طبی حکام، ڈسٹرکٹ فائر بریگیڈ، ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی شرکت کی۔

مشق کے اختتام پر چیف آپریٹنگ آفیسر نے شرکاء کو بریفنگ دی، شہری ہوابازی کی تنظیم ‘اکاو’ ضوابط کے مطابق بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ہر 2 سال میں ایک بارفل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق ضروری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین