پاکستان
کوئٹہ ایئرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فل سکیل مشق
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کوئٹہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفل اسکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد ریسکیو سروسز سمیت دیگراسٹیک ہولڈرز کی استعداد کار کو جانچنا تھا،مسافروں کو فرضی حادثے کے مقام سے باہرنکالا گیااورابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اورشدید زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایاگیا۔
ہنگامی مشق کا ہدف2 منٹ کا ایمرجنسی ریسپانس ٹائم تھا،جسے وقت سے پہلے حاصل کیا گیا،مشق میں ریسکیو فائر فائٹنگ، سول ایوی ایشن، پی اےایف، اے ایس ایف مشق میں حصہ لیا۔
گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز،ائرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی مشق میں شریک ہوئے،ریسکیو 1122، پاکستان ریڈ کریسنٹ، ایدھی ریسکیو، بم ڈسپوزل،سول ڈیفنس، پی سی اے اے کے طبی حکام، ڈسٹرکٹ فائر بریگیڈ، ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی شرکت کی۔
مشق کے اختتام پر چیف آپریٹنگ آفیسر نے شرکاء کو بریفنگ دی، شہری ہوابازی کی تنظیم ‘اکاو’ ضوابط کے مطابق بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ہر 2 سال میں ایک بارفل اسکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق ضروری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی