پاکستان
کسٹمز انفورسمنٹ نے 22 کروڑ کا سمگلڈ الیکٹرانکس سامان اور سگریٹ ضبط کر لئے
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/09/smuggled-electronics-1.jpg)
کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نےغیرملکی اشیاء اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ 2 کنٹینرز جن میں بھاری تعداد میں غیر ملکی اسمگلڈ اشیاء ہیں ان کو نورس چورنگی سائٹ ایریا کے قریب سے دوسرے ٹرکوں کے ذریعہ اندرون ملک /شہر منتقل کیا جارہاہے۔
اس اطلاع پر اسسٹنٹ کلکٹر اینٹی اسمگلنگ کی سربراہی میں ASO کے افسران اور عملہ مخبر کی بتائی گئی جگہ نورس چورنگی سائٹ ایریا پرافسران وعملے کے دیگرافراد پہنچے تو وہاں پر اسمگلڈ اشیاء کنٹینرز سے 2 ٹرکوں پر منتقل کی جارہی تھیں۔
جب ان اشیاء کے قانونی درآمدی کاغذات پیش کرنے کا کہا گیا تو ٹرک ڈرائیور نے جو کاغذات پیش کئے گئے تو ان کاغذات میں ان اشیاء کو آئرن اسٹیل ظاہرکیا گیا تھا کاغذات اور اشیاء میں مماثلت نہ ہونے پر تمام اشیاء بمعہ دونوں ٹرک اپنی تحویل میں لے کرہیڈکواٹرگھانس بندرمنتقل کرکے تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔
پڑتال کے دوران متفرق اشیا برآمد ہوئی، مختلف اقسام کے 255 موبائل فونز، مختلف اقسام کے 1500 لیپ ٹاپ،مختلف اقسام کے 1200موبائل ٹیبلیٹس،مختلف اقسام وسائز کے 25ایل سی ڈیز،1270الیکٹرونک سگریٹ اورفلیور،مختلف اقسام کے 100کارٹن صابن،برآمد شدہ اشیاء کی مالیت (143300000)چودہ کروڑ تینتیس لاکھ روپے ہے،جن کی 84400000 قابل ادائیگی ڈیوٹی ٹیکسز اسمگلنگ کے ذریعہ بچانے کی کوشش کی گئی، سامان کی کل مالیت بمعہ ٹیکسز (227700000) 22 کروڑ77 لاکھ روپے ہے، اسمگلنگ میں زیر استعمال (9000000) لاکھ روپے مالیت کے 2 ٹرکس بھی ضبط کرلیے گئے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیااورمزید تفتیش کی جارہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور