Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 140 ملین ڈالر کمی، 7.64 ارب ڈالر رہ گئے، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ

Published

on

Bank deposits up to Rs 5 lakh have legal protection, Deputy Governor State Bank

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مزید 140 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جو 8 ستمبر تک 7.64 بلین ڈالر رہ گئے۔

ملک کے پاس مجموعی طور پر زرمبادلہ ذخائر13.08 بلین ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5.44 بلین ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی وجہ قرضوں کی ادائیگیوں کو بتایا۔

سٹیٹ بینک نے کہا، 08-ستمبر-2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران،سٹیٹ بینک  کے ذخائر 140 ملین امریکی ڈالر کم ہو کر 7,638.9   امریکی ڈالر قرض کی ادائیگیوں کی وجہ سے رہ گئے۔

گزشتہ ہفتے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 70 ملین ڈالر کم ہوئے۔ چار ہفتوں میں، مرکزی بینک کے پاس ڈالر کے ذخیرے میں مجموعی طور پر 416 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جولائی میں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا کیونکہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی جب آئی ایم ایف کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی۔ اسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی مدد ملی۔

تاہم، مرکزی بینک کے ذخائر اب قرضوں کی ادائیگی، درآمدی ادائیگیوں میں اضافے، اور تازہ آمدن کی کمی کی وجہ سے دباؤ میں ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین