Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پی آئی اے کی فروخت کا عمل تیز، دو کمپنیوں میں تقسیم کر کے نجکاری کی جائے گی

Published

on

پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نوکا عمل تیزکردیاگیا،قومی ائیرلائن کو دومختلف کمپنیزمیں تقسیم کیاجائےگا۔

پی آئی اے کی مبینہ نجکاری کے تناظرمیں تنظیم نوکا عمل تیزکردیاگیا،قومی ائیرلائن کو دوحصوں یا دومختلف کمپنیزمیں تقیسم کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیاگیا،جس کے تحت ضروری بیلنس شیٹ،ری اسٹکچرنگ کے لیے مالی مشیرکی خدمات طلب کرلی گئیں۔

جس کے دوران تنظیم نو کے منصوبوں پرتجاویزلی جائینگی،ذرائع کے مطابق کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے کی تجویزپربھی غورہوگا۔

اس سلسلے میں پی آئی اے کےتمام اثاثے بشمول جائیدادیں،تمام قرضہ جات،جہازاورملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیے جائینگے،پی آئی اے بحیثیت مالی طور پرصاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں کوپیش کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےبھی آوٹ سورسنگ کا عمل شروع کردیاگیا،جس کے لیے رواں ماہ 26ستمبرکو دبئی میں اجلاس بلوایاگیا ہے،جس میں بین الاقوامی کمپنیزکوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین