Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹر فیسٹیول میں عمران اسلم کا ڈرامہ ’ آٹا اور آرٹ‘ پیش کیا گیا

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پلے ”آرٹ اور آٹا“ پیش کیاگیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 21ویں روز گرپس تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر پلے ”آرٹ اور آٹا“ اردو اور انگلش زبان میں آڈیٹوریم ون میں پیش کیاگیا، تھیٹر کے رائٹر عمران اسلم ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فائزہ قاضی، خالد انعم، اَمید ریاض، خلیفہ سجیر الدین اور عائشہ شیخ شامل ہیں۔

 ڈرامے کے ذریعے عمران اسلم کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور معروف ہدایت کار و اداکار خالد انعم نے اظہارِ خیال کیا۔

صدر آرٹس محمد احمد شاہ نے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ تھیٹر فیسٹیول کرنے کی ٹھانی تو سوچا کہ ہمارے بڑے لوگوں کو ٹریبیوٹ کریں، کمال احمد رضوی، عمران اسلم، شیکسپیئر اور تھیٹر کے بڑے ناموں کو اس فیسٹیول میں ٹریبیوٹ پیش کیاگیا ہے۔

احمد شاہ نے کہاکہ عمران اسلم ہمارا دوست ہمارا گرو، ہمارا منٹور بھی تھا، عمران کی خوبی یہ تھی کہ کبھی استاد بن کر نہیں سکھایا، انہوں نے پانچ سال کے بچے سے لے کر 80سال تک کے لوگوں کو دوست بن کرسکھایا، عمران جب بیمار ہوئے تب بھی میرے دفتر آتے تھے، بظاہر لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران بچوں کے لیے لکھتا تھا، وہ سارے ذہنی نا بالغوں کے لیے لکھتا تھا، عمران اسلم نے بتایا کہ خراب سے خراب صورت حال میں کیسے خبر لکھی جا سکتی ہے، تھیٹر کیسے کیا جا سکتا ہے۔

احمد شاہ نے مزید کہاکہ ہم بچوں کا تھیٹر فیسٹیول بھی پلان کر رہے ہیں جو پورا مہینہ چلے گا۔

معروف ہدایت کار و اداکار خالد انعم کا اظہار خیال نے کہاکہ آج جو پلے کر رہے ہیں وہ سیاسی حالات و واقعات کا احاطہ کیے ہوئے ہے، عمران اسلم تھیٹر کے ذریعے جیسے بھی سیاسی حالات ہوتے تھے ایسے الفاظ کہہ جاتے تھے کہ لوگ بعد میں سو چتے تھے کہ انہوں نے کیا کہا؟

ضالد انعم نے  کہا کہ عمران کبھی سامنے نہیں آیا، ہم ان کے ڈرامے انڈیا اور دبئی میں لے کر گئے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے تھیٹر پر کام کیا اور ہمیں موقع دیا کہ ہم اپنے کام کو یہاں پر پیش کریں۔ آرٹ اور آٹا ایک جرات مندانہ اور بروقت سیاسی طنز ہے جو عصر حاضر کے پاکستان کی نبض کو بے خوفی سے جانچتا ہے ایک تیز اور ہوشیار مزاح کے ساتھ۔ اس ڈرامے کا مقصد معاشرتی خامیوں اور اقتدار کے عہدوں پر فائز افراد پر ہے یہ مزاحیہ لیکن فکر انگیز پروڈکشن سامعین کو دل سے ہنسنے اور اس دن کے اہم مسائل پر دل کی گہرائیوں سے غور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

تھیٹر کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین