Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک بھر میں نادرا پاسپورٹ دفاتر تکنیکی خرابی کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ غیرفعال رہے

Published

on

کراچی سمیت ملک بھر کے  نادرا کے پاسپورٹ آفس کے نظام میں تیکنیکی خرابی کے سبب ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک غیر فعال رہا۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ آفس سے منسلک نظام میں تیکنیکی خرابی ہوئی،جس کے سبب ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک سسٹم فنی خرابی کے سبب غیر فعال رہا۔

خرابی کے سبب پاسپورٹ سائلین کے کوائف اپ لوڈ نہیں ہوسکے،ٹیکنیکل خرابی کراچی سمیت ملک بھر کے شہروں میں پیدا ہوئی۔

پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں نے تصویراور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کیا، سسٹم کو سر توڑ کوششوں کے بعد ری اسٹور کرلیا گیا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین