Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پشاور سے کراچی سمگل کی گئی 54 یورپی فاختائیں وائلڈ لائف سندھ نے آزاد کردیں

Published

on

سندھ وائلڈ لائف نے سپرہائی وے کراچی پرکارروائی کے دوران مسافربس کے ذریعے پشاورسے کراچی اسمگل کیے جانے والی 54 یورپی فاختائیں(ٹرٹل ڈوو) قبضے میں لے لی،پرندوں کوملیرکی فضاوں میں آزادکردیاگیا۔

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق محکمہ جنگلی حیات سندھ نے سپرہائی وے پرکارروائی کے دوران 54فاختائیں تحویل میں لیں۔

پشاورسے آنے والی مسافربس کی چیکنگ کے دوران یورپی فاختائیں برآمد ہوئیں، یقینی طورپرمذکورہ پرندوں کو روایتی اندازسے شکار کے بعد پشاورسے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا، دوران پوچھ گچھ کسی بھی مسافرنے فاختاوں کی ملکیت قبول نہیں کی۔

جاوید مہرکے مطابق فاختاؤں کو خوراک اورپانی کی فرااہمی کے بعد فضاوں میں آزادکردیاگیا، پرندوں کی ایک صوبےسے دوسرے صوبے میں اسمگلنگ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

جاوید مہر نے کہا کہ محکمہ سندھ وائلڈلائف کے اہلکاراعجاز نوندانی،اودے سنگھ اورمدن لال اچھا کام کرنے پر داد کے مستحق قرارپائے،پکڑے گئے پرندوں کو ملیر کے قریب کھلی فضاوں میں آزاد کردیا گیا۔

یورپی ٹرٹل ڈوو یا پورپی فاختہ سیلانی پرندہ ہے جو اپنی مسحورکن آوازکی وجہ سے مشہورہے، ہرسال موسم خزاں کے شروع ہوتے ہی یہ ایران کے مائیگریشن روٹ سے پاکستانی علاقوں میں داخل ہوتے ہیں۔

پاکستان کا رخ کرنے کے بعد سندھ کے ساحلی علاقوں اوربلوچستان کے میدانی علاقوں کے راستے ہمالین فوٹ ہلز کے علاقوں تک جاتے ہیں، اور موسم بہار شروع ہوتے ہی واپسی کا سفر اسی راستے سے کرتے ہیں۔

ٹرٹل ڈوو اپنی خوبصورتی اورلذیذ گوشت کی وجہ سے بے دریغ شکارجیسے مسائل سے دوچارہیں، ان عوامل کی وجہ سے ان کی عالمی طور پر تعداد معدومیت سے دوچارہوچکی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین