ٹاپ سٹوریز
لاہور میں ترقیاتی منصوبے عدالتی اجازت سے مشروط، ہائیکورٹ نے بابو صابو پراجیکٹ پر کام روکنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کوئی بھی نیا تعمیراتی منصوبہ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے اسموگ کے تدراک کیلئے موسم سرما کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی جگہ سائیکل استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں سموگ کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ بابو صابو سگیاں پراجیکٹ پر کام شروع نہ کیا جائے۔
عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ شہر میں گلبرگ میں سنٹر پوائنٹ، سگیاں بابو صابو پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابو صابو سگیاں پراجیکٹ پر ابھی تک تو کام شروع بھی نہیں ہوا۔
عدالت نے حکم دیا کہ جن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان کی تکمیل میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا خیال رکھا جائے۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ اکبر چوک کو 20 اکتوبر اور والٹن روڈ پل 30 اکتوبر تک مکمل ہو جائیں گے۔
عدالت نے یہ تجویز دی کہ سردیوں کے 4 ماہ میں سائیکل کرائے پر یا ابتداء میں مفت بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔ ایسا پلان مصروف علاقے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے باور کرایا کہ لندن میں سائیکل کرائے پر دینے کا کام شروع کیا گیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور