Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 120 نئے کیسز رپورٹ

Published

on

پنجاب  میں ڈینگی کے مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 120 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے۔

رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 6735 تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں ۔۔لاہور شہر میں ڈینگی کے  2664 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

لاہور  میں گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 40 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 55 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 129 مریض زیر علاج ہیں، لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 55 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

کئی مریض نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں، جن کو سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا،ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین