پاکستان
پاکستان سول ایوی ایشن کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت،وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر (DAAR), ڈائریکٹر(CATI), جوائنٹ ڈائریکٹر ICAO Cell ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کے ہمراہ ہیں،بنگلہ دیش میں 15 اکتوبر کو شروع ہونے والی 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کا جمعرات کو آخری دن تھا،کانفرنس کا موضوع نیکسٹ جنریشن آف ایوی ایشن پروفیشنلز (NGAP) کے اقدام کے ساتھ ساتھ ICAO میں جینڈز/صنفی مساوات کے پروگرام کا فروغ تھا، پی سی اےاے وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت کیں جبکہ ڈی جی پی سی اے اے نے استعداد کار کی تعمیر اور نفاذ پر ایک سیشن میں ناظم کی حیثیت میں شرکت کی،سول ایوی ایشن(پاکستان) کے مندوبین نے ICAO بیورو آف کیپیسٹی ڈویلپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی،
ڈپٹی ڈائریکٹر ICAO اور یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کے ساتھ پاکستان کے آئندہ دوروں پر بات چیت بھی ہوئی، شہری ہوا بازی کے مختلف پہلوؤں پر برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مندوبین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی ہوئی،پی سی اے اے وفد نے فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن (FSF) کے مندوبین کے ساتھ فلائیٹ سیفٹی کے بارے میں خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا اور شہری ہوا بازی میں سیفٹی کلچر کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی