پاکستان

پاکستان سول ایوی ایشن کے وفد کا دورہ بنگلہ دیش

Published

on

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت،وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر (DAAR), ڈائریکٹر(CATI), جوائنٹ ڈائریکٹر ICAO Cell ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کے ہمراہ ہیں،بنگلہ دیش میں 15 اکتوبر کو شروع ہونے والی 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کا جمعرات کو آخری دن تھا،کانفرنس کا موضوع نیکسٹ جنریشن آف ایوی ایشن پروفیشنلز (NGAP) کے اقدام کے ساتھ ساتھ ICAO میں جینڈز/صنفی مساوات کے پروگرام کا فروغ تھا، پی سی اےاے وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت کیں جبکہ ڈی جی پی سی اے اے نے استعداد کار کی تعمیر اور نفاذ پر ایک سیشن میں ناظم کی حیثیت میں شرکت کی،سول ایوی ایشن(پاکستان) کے مندوبین نے ICAO بیورو آف کیپیسٹی ڈویلپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی،

 ڈپٹی ڈائریکٹر ICAO اور یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کے ساتھ پاکستان کے آئندہ دوروں پر بات چیت بھی ہوئی، شہری ہوا بازی کے مختلف پہلوؤں پر برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مندوبین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی ہوئی،پی سی اے اے وفد نے فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن (FSF) کے مندوبین کے ساتھ فلائیٹ سیفٹی کے بارے میں خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا اور شہری ہوا بازی میں سیفٹی کلچر کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version