Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

غیرقانونی افغان مہاجرین کی واپسی، ڈیڈ لائن میں 4 دن باقی، 77 ہزار تارکین واپس چلے گئے

Published

on

Afghan women who are living in Pakistan wait to get registered during a proof of registration drive at United Nations High Commissioner for Refugees

غیرقانونی  افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔ کل مزید 4ہزار 709افغان شہری   وطن واپس چلے گئے۔153 گاڑیوں پر 246خاندان  پاکستان چھوڑ گئے۔

طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے  اپنے وطن واپس جا رہے ہیں ۔اب تک 77 ہزار سےزائد افغان پناہ گزین  واپس جا چکے  ہیں۔۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں صرف 4روز باقی رہ گئے۔۔

حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز 4ہزار709 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں ایک ہزار 104 مرد، 952 خواتین اور 2ہزار653 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 246 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

اب تک کل 76ہزار928 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی دونوں ممالک اور خطے کے پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین