پاکستان
غیرقانونی افغان مہاجرین کی واپسی، ڈیڈ لائن میں 4 دن باقی، 77 ہزار تارکین واپس چلے گئے
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری۔ کل مزید 4ہزار 709افغان شہری وطن واپس چلے گئے۔153 گاڑیوں پر 246خاندان پاکستان چھوڑ گئے۔
طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں ۔اب تک 77 ہزار سےزائد افغان پناہ گزین واپس جا چکے ہیں۔۔غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں صرف 4روز باقی رہ گئے۔۔
حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز 4ہزار709 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں ایک ہزار 104 مرد، 952 خواتین اور 2ہزار653 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 153 گاڑیوں میں 246 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔
اب تک کل 76ہزار928 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی دونوں ممالک اور خطے کے پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔