Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے دو بل ایوان صدر نہ پہنچے، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

Published

on

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر نگران حکومت سے ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ سے منظور بلوں کی گمشدگی سے متعلق وزارت پارلیمانی امور سے رپورٹ طلب کرلی۔

سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدرات شروع ہوا وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم حاضری پر سینیٹرز نے برہمی کا اظہار کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر وزراء کی حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔

سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جیلوں سے خطرناک قیدیوں کو کس نے چھڑوایا ان کو افغانستان کس نے پہنچایا تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلاکر ان کیمراجلاس بلایا جائے۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گردی وہ ہے جو غیر ریاستی عناصر ملکی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کر رہے ہیں اور ایک معاشی دہشت گردی ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہے ہیں، پناہ گزینوں کی واپسی ایک اہم مسئلہ تھا جو نگران کی ذمے داریوں میں نہیں آتا، اگر سیکیورٹی کا زیادہ مسئلہ تھا تو پارلیمنٹ سے رجوع کیا جاتا۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے پارلیمنٹ ہاؤس سے منظور شدہ 2 بل ایوان صدر ارسال کئے جانے کی بجائے گمشدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایوان کو باقاعدہ میکنزم بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے چیئرمین سینٹ سے کہا کہ بل گم ہونے کا نوٹس لیں۔ جس پر چیئرمین سینٹ نے متعلقہ وزارت سے اس بارے میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹر زرقا تیمور سہرور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو اس کے روز ویلٹ جیسے اثاثوں سمیت اونے پونے داموں بیچنے کا پلان بنادیا گیا ہے ۔

سینیٹر کامران مرتضی نے پی آئی اے سے متعلقہ توجہ دلاؤ نوٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کے اس ادارے کو ناکام بنانے کی بھرپور کو شش کی گئی پی ایس او قومی ایئرلائن کو فیول تک نہیں دے رہا۔ سینیٹ اجلاس پیر دن تین بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین