ٹاپ سٹوریز
اگلے سال حج اخراجات 10 لاکھ 25 ہزار روپے،7 جی بی ڈیٹا اور خواتین کے لیے عبایا فراہم کیا جائے گا
نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے بتایا ہے کہ پاکستانی عازمین کے لیے آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوگا، آئندہ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا، حاجی کوموبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائےگا، عازمین حج لاتعدادکالزکرسکتے ہیں، تمام خواتین عازمین کو عبایا دیا جائےگا۔
اسلام آباد میں حج پالیسی 2024 سے متعلق پریس بریفنگ میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی ہے،آئندہ حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا، آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوگا،اب حاجی جدید ایپ کا استعمال کرے گا اور گم نہیں ہوگا،حاجی کوموبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائےگا،عازمین حج لاتعدادکالزکرسکتے ہیں
نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ تمام خواتین عازمین کو عبایا دیا جائےگا،اب 10 سال سے کم عمربچے بھی حج ادا کرسکیں گے،نجی حج اسکیمز میں 80 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے خدمت گار رکھنے کی شرط میں نرمی کی جائےگی،وفاقی کابینہ نے ہارڈ شپ حج کوٹہ میں کمی کی بھی منظوری دی ہے،ڈالر کے ذریعے حج اسپانسر کرنے والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نگران وزیرمذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ سال حج اخراجات 11 لاکھ 75ہزار روپے تھے،کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوا ہو،ایئر لائنز سے بھی ریلیف لینے کی کوشش کر رہے ہیں،ایئرٹکٹ پر ریلیف ملا تو حجاج کےاکاؤنٹ میں رقم ڈال دی جائےگی،اگر انٹرنیٹ کام نہ کرے تب بھی ایپ کام کرے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی