Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

Published

on

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا،4دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز کی  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب کمانڈر سمیع اللہ شینائے، کمانڈر سلمان، دہشت گرد عمران دہشت گرد حضرت عمر شامل ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین