Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان سے جیل میں 3 گھنٹے تفتیش

Published

on

3 new officers were appointed in Adiala Jail

نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق 3 گھنٹے تک تفتیش کی۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم روانہ ہو گئی۔

اس قبل جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تفتیش کے لیے نیب کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین