پاکستان
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان سے جیل میں 3 گھنٹے تفتیش
نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق 3 گھنٹے تک تفتیش کی۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم روانہ ہو گئی۔
اس قبل جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تفتیش کے لیے نیب کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی۔