Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کے کئی شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 7 دہشتگرد گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی

Published

on

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں  248 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جن میں 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، سرگودھا، بہالپور،پاکپتن، ساہیوال میں انٹیلی جنس بیڈ کارروائیاں کی گئیں، اس دوران 7 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بہالپور  سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر  سلمان گرفتار کر لیا گیا،دہشت گردوں سے بارودی مواد،2 ہینڈ گرینڈ، ای  ڈی بم 2، نقدی برامد ہوئی،دہشت گردوں کی شناخت موسی۔ خالد۔سلمان۔ندیم۔اکمل۔ اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے،رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں 46467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین