Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سموگ کی صورتحال خطرناک، لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند، بازار سہ پہر تین بجے کھلیں گے

Published

on

لاہور سمیت وسطی پنجاب میں سموگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلوں کاا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت  پنجاب کے 10اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے،جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں سہ پہر 3 بجے کھلیں گی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اتوار کو تمام مارکیٹیں  مکمل بند ہوں گی،ہم مارکیٹیں  بند کرنے کے حق میں نہیں ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ماحول دوست اقدامات کے طور پر 10ہزار  الیکٹر بائیک سبسڈی  پر اسکولوں کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سرکاری ملازمین کو بھی سبسڈی پر  موٹر سائیکلیں دینے پر غور کررہے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش برسانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے، سموگ  سے بچنے کیلئے ماسک  کا استعمال  ضرور کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین