ٹاپ سٹوریز
سموگ کی صورتحال خطرناک، لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند، بازار سہ پہر تین بجے کھلیں گے
لاہور سمیت وسطی پنجاب میں سموگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلوں کاا اعلان کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 10اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے،جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں سہ پہر 3 بجے کھلیں گی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل بند ہوں گی،ہم مارکیٹیں بند کرنے کے حق میں نہیں ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ماحول دوست اقدامات کے طور پر 10ہزار الیکٹر بائیک سبسڈی پر اسکولوں کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سرکاری ملازمین کو بھی سبسڈی پر موٹر سائیکلیں دینے پر غور کررہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کیلئے مصنوعی بارش برسانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے، سموگ سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔