شوبز
اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال ہو گیا
نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے،80 کی دہائی میں ٹیلی وژن پر چلنے والے ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت ملی۔
چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فنکار اسماعیل تارا کے انتقال کو ایک سال بیت گیا،انھوں نے فنون لطیفہ کے فلم،ٹی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا،وہ 16 نومبر1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے،فنکارانہ سفرکی شروعات سن 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے کیا۔
سن 73 میں ضیاء محی الدین میں شو میں پرفارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن پر کردار نگاری کے لیے راہیں ہموار ہوئیں اور شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی میں پرفارمنس کے بعد انھیں بے پناہ شہرت ملی۔
مذکورہ ڈرامے میں ماجد جہانگیر اور اسماعیل تارا کی مزاحیہ جوڑی نے لوگوں کو محظوظ کیا، اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلم میں بھی دھاک بیٹھائی۔
سلوراسکرین پربہترین اداکاری پرانھیں 5مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکارکے نگارایوارڈ سے نوازاگیا،انکے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ،یہ زندگی ہے،ون وے ٹکٹ ،دہلی کالونی،اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔
اسماعیل تارا کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں 24 نومبر سن 2022کو تہتربرس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں