Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں استاد شفقت سلامت کے ساتھ ایک شام

Published

on

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی (ناپا)اور آل پاکستان میوزک کانفرنس کے زیرِ اہتمام گلوکار استاد شفقت سلامت علی کے ساتھ اتوار کو ایک شام منائی گئی۔

معروف گلوکار استاد شفقت سلامت علی کے ساتھ منعقدہ شام ناپا کے ضیاء محی الدین تھیٹر میں ہوئی، اس تقریب کیلئے ناپا کا تھیٹر کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

شام کا آغاز استاد شفقت کے بیٹے نادر علی خان اور فیضان علی خان کی گائیکی سے شروع ہوا،بعد ازاں استاد شفقت علی خان بھی بیٹوں کے ساتھ شریک ہوگئے۔

استاد شفقت سلامت علی خان شام چوراسی گھرانے کے عظیم گائک استاد سلامت علی خان کے صاحبزادے ہیں،محفل کے آخر میں استاد شفقت سلامت علی خان نے ٹھمریاں اور غزلیں بھی گائیں۔

استاد شفقت سلامت اپنے گھرانے کے ایک منجھے ہوئے فنکار ہیں جو انگ کو دھرپد، کافی، اور خیال میں باندھ کر بڑی خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں، تیاری، لے کاری، اور بیدار گائیکی استاد شفقت سلامت کی وجہِ شہرت ہیں۔

ان کے ساتھ ہارمونیم پر اشتیاق حسین،طبلے پر کاشف علی دھانی، سارنگی پر گل محمد اورتانپورے پر طارق نصیب نے سنگت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین