Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست  ضمانت پر پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری  کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور  نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے  جواب  بھی مانگ لیا۔ پرویز الہی نے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر محمد خان بھٹی کے تقرر پر درج مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دیئے اور نشاندہی کی کہ پرویز الہی پر پرنسپل سیکرٹری کے تقرر کا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے اور اینٹی کرپشن لاہور نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا۔

وکیل کے مطابق اُس وقت کےچیف سیکرٹری نے محمد خان بھٹی کو قانون کےمطابق پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا۔ اس لیے  پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین