پاکستان
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب بھی مانگ لیا۔ پرویز الہی نے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر محمد خان بھٹی کے تقرر پر درج مقدمے میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
سابق وزیر اعلی پنجاب کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دیئے اور نشاندہی کی کہ پرویز الہی پر پرنسپل سیکرٹری کے تقرر کا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے اور اینٹی کرپشن لاہور نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا۔
وکیل کے مطابق اُس وقت کےچیف سیکرٹری نے محمد خان بھٹی کو قانون کےمطابق پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا۔ اس لیے پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی