کھیل
سندھ پولیس نے قومی کرکٹرز کو بھی دھمکا کر رشوت وصول کر لی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/11/sohaib-maqsood-1.jpg)
پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین نے سندھ پولیس پر رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں، زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں تھانے لے جانے کی دھمکی دیتی ہے۔
صہیب مقصود نے لکھا کہ سندھ پولیس میں کرپشن عروج پر ہے، ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم کرکٹرز ہیں اور کراچی میں میچ کھیلنے کے بعد واپس ملتان جارہے ہیں پھر بھی انہوں نے ہم سے 8 ہزار روپے لے لیے۔
We are so lucky that we live In Punjab not in Sindh first time in my life I am travelling from Karachi to Multan by Road and sindh police is so corrupt that they stop you after 50 km and ask for money or they threat you to go to the police station for no reason if you give them
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) November 27, 2023
اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر کرکٹر عامر یامین نے بھی تصدیق کی ہے۔رپورٹس کے مطابق عامر یامین اور صہیب مقصود کو سکرنڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روکا گیا تھا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ رفعت راجہ نے کرکٹر عامر یامین کے ٹوئٹ پر نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کر رہے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور