پاکستان
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔
کانفرنس کے دوران قومی سلامتی، جیو سٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے خطے میں پیدا ہونے والی بحری صوتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور موجودہ صورتحال میں پاکستانی بحری تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے جہاز کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران پاک بحریہ کے متعدد پراجیکٹس پر جاری پیش رفت بشمول مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مستقل جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے جدیداثاثوں اور ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت میں درپیش میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی اعلیٰ آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاکستان نیوی کا اعلیٰ فیصلہ سازفورم ہے جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور