Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ذوالفقار بھٹو کیس پر صدارتی ریفرنس اور جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقرر

Published

on

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواست اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقر کر دی گئی۔

ذوالفقار بھٹو کیس میں صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

نو رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتے منگل کے روز کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی،جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کاروائی کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کر دی  گئی۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے اوپن کورٹ میں ہو گی،تین رکنی کمیٹی نے جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین